ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تحصیلدار دفتر میں آدھارکارڈ سنٹر کی شروعات : عوام سے استفادہ کی اپیل

بھٹکل تحصیلدار دفتر میں آدھارکارڈ سنٹر کی شروعات : عوام سے استفادہ کی اپیل

Sat, 27 Nov 2021 20:04:58    S.O. News Service

بھٹکل:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تحصیلدار دفتر میں آدھارکارڈ سنٹر شروع کیاگیا ہے۔ جہاں سے عوام آدھار کارڈ رجسٹریشن ، ترمیم وغیرہ کروا سکتےہیں ۔ اس بات کی جانکاری بھٹکل تحصیلدار نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ عوام کو بروقت خدمات عطاکرنےکی خاطر اٹل جی جن سنہی مراکز کو شروع کیاگیا تھا جہاں سے آدھارکارڈ کاکام بھی ہوتاتھا۔ لیکن پچھلےکچھ دنوں سےوہاں کام بند ہونے سےعوام کو کافی تکالیف کا سامنا تھا۔ اب اترکنڑا ضلع ڈی سی کی ہدایت پر بھٹکل کے تحصیلدار دفتر میں آدھارکارڈ سنٹر کی شروعا ت کی گئی ہے۔ تحصیلدار دفتر کے آفیسر سے ٹوکن لےکر تعین کردہ تاریخ و وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک عوام استفادہ کرسکتےہیں۔


Share: